مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت قرض لیتی ہے اور ہم اتارتے ہیں۔
مزمل اسلم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جتنا قرضہ خیبر پختون خوا کا 77 سال میں ہوا اتنا قرض شہباز شریف ایک ماہ میں لیتے ہیں، شہباز شریف کی حکومت نے 2 برسوں میں 27,000 ارب قرض لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اتنا قرض لینے میں خیبر پختون خوا کو 2870 سال لگیں گے، شہباز شریف روپے کی قدر 175 سے 280 نہ کرتے تو خیبر پختون خواہ کا قرض 450 ارب روپے ہوتا۔
مزمل اسلم نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختون خوا پہلا صوبہ بن گیا ہے جس نے قرض اتارنے کا فنڈ بنایا ہے۔