مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیق کو آج ممبئی کے باندرہ میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا، انہوں نے بالی وڈ کے دو بڑے ستاروں شاہ رخ خان اور سلمان خان کی لڑائی ختم کروانے اہم کردار ادا کیا تھا۔
بابا صدیق نہ صرف اپنی سیاسی وابستگیوں کی وجہ سے مشہور تھے، بلکہ وہ اپنی شاندار تقریبات کی میزبانی کے لیے بھی جانے جاتے تھے۔ 2013 میں منعقد کی گئی ایک ایسی ہی تقریب میں، انہوں نے بالی وڈ کے دو بڑے ستاروں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو دوبارہ ملانے میں کردار ادا کیا تھا۔
اگرچہ دونوں اداکاروں کے درمیان کبھی کبھار اختلافات اور عوامی جھگڑے سامنے آتے رہے ہیں، لیکن ان کے درمیان ایک خاص تعلق ہمیشہ برقرار رہا ہے۔ ان کے تعلقات میں ایک اہم لمحہ 2013 میں بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں سامنے آیا، جب شاہ رخ خان اور سلمان خان نے پانچ سالہ دوری کا خاتمہ کیا۔
بابا صدیق کی افطار پارٹی اس مفاہمت کے لیے پس منظر بن گئی جس کا انتظار سب کو تھا۔ شاہ رخ خان اور سلمان خان، جنہوں نے 2008 میں کترینہ کیف کی سالگرہ کی پارٹی میں ہونے والے جھگڑے کے بعد ایک دوسرے سے ملنے سہ گریز کیا تھا۔
افطار پارٹی دونوں بالآخر آمنے سامنے آئے۔ ان کے درمیان کشیدگی ختم ہو گئی اور انہوں نے ایک دوسرے کو گرم جوشی سے گلے لگایا۔ اس یادگار لمحے کی تصویر سوشل میڈیا اور نیوز چینلز پر وائرل ہو گئیں۔