لیڈز(نمائندہ جنگ) یارکشائر بھر میں آسمان پر آنکھوں کو بھا جانے والا نظارہ دیکھا گیا جہاں آسمان رات کی تاریکی میں ڈوبنے کے بجائے رنگین روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں رنگین روشنیوں کا نظارہ کیا گیا ہے جس نے دیکھنے والوں کو سحر میں مبتلا کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ناردرن لائٹس کو ارورہ بوریلیس بھی کہا جاتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ رنگین روشنیاں پہلے مڈلینڈز کے جنوب میں ہی نظر آنے کی پیشگوئی کی گئی تھی تاہم جمعرات کی رات برطانیہ کے وسیع پیمانے پر ان روشنیوں کا مشاہدہ کیا گیا جو رواں برس مئی کے بعد سب زیادہ وسیع نظارہ تھا۔