• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفرگڑھ: بھکاری بنانے کیلئے 5 ماہ قبل اغواء کیا گیا معذور لڑکا بازیاب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مظفرگڑھ سے بھکاری بنانے کے لیے 5 ماہ قبل اغواء کیا گیا معذور لڑکا بازیاب ہو گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گجرات سے لڑکے کو بازیاب کرا کر اغواء کار خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ معذور لڑکے کو شاہ جمال سے اغواء کر کے ضلع گجرات لے جایا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محمد رحمٰن کے اغواء کا مقدمہ تھانہ شاہ جمال میں درج تھا، بازیاب کیے گئے لڑکے کو والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید