اسلام آباد (خالد مصطفیٰ ) اس بار حکومت کی جانب سے پیٹرول کے نرخ میں3.95روپے فی لیٹر اور ڈیزل میں10.26روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ۔ جبکہ ملک میں ایندھن کی مہنگائی میں پہلے ہی6.9فیصد تک کمی واقع ہو چکی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ مشرق وسطیٰ کی پر آشوب صورتحال بتائی جاتی ہے ۔جب ایران نے خاصے تحمل کا مظاہرہ کرنے کے بعد اسرائیل پر میزائلوںسے حملہ کردیا ۔ اسرائیل نے بیروت پرفضائی حملے میں حزب اللہ کے سر براہ حسن نصر اللہ کو شہید کردیا تھا۔
اس وقت عالمی منڈی برینڈ میں خام تیل کی قیمتوں 79.04ڈالرز فی بیرل ہے ۔ جبکہ ڈیلیو ٹی آئی خام کے نرخ 75.56ڈالرز فی بیرل ہیں12دنوں کے دستیاب اعداد و شمار کی بنیاد پر جبکہ15روزہ معیاد میں3دن با قی ہیں قیمتوں میں مذکورہ اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
اس طرح ڈیزل کے نئے خوردہ نرخ 175.72پیسے فی لیٹر ہوجائیں گے ۔ جو 165.96 روپے فی لیٹر ہیں ۔