• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگھو پیر سے تاوان کیلئے اغواء کم عمر لڑکا بازیاب، ملزمان نے زنجیر سے باندھ کر رکھا تھا، پولیس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سرجانی پولیس نے تاوان کے لئے اغواء کئے گئے کم عمر لڑکے کو بازیاب کرالیا،تفصیلات کے مطابق منگھوپیر ونگی گوٹھ سےیکم اگست کو 12 سالہ محمد حسین کو اغواء کیا گیا تھا ، مقدمہ مغوی بچے کے والد کی مدعیت میں تھانہ منگھوپیر میں درج کیا گیا تھا ،پیر کو پولیس نےحاجی محمد گوٹھ سے مغوی بچے کو بازیاب کرالیا،پولیس کاکہنا ہےکہ اغواء کار ملزمان نے مغوی بچے کو زنجیر سے باندھ کر رکھا تھا ، والد سے رقم وصول کرنا چاہتے تھے، اغواء میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں کی جارہی ہیں ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید