• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارہ کہو سے اغواء ہونے والا 16 سالہ لڑکا 90لاکھ تاوان ادائیگی کے بعد مہمند ایجنسی سے بازیاب

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) بھارہ کہو سے اغواء کیا گیا 16 سالہ محسن ایک ماہ بعد 90 لاکھ روپے تاوان دیکر مہمند ایجنسی سے بازیاب کرا لیا گیا۔ محسن ولد قمر زمان کو 26 فروری کو ء اغواء کیا گیا تھا۔اغواء کاروں نے مغوی کی رہائی کے لئے ایک کروڑ روپے مانگے تھے۔اغواء کاروں نے والدین کو رقم کے ساتھ بلوچستان کے علاقے بلایا۔ اس حوالے سے مدعی راجہ قمر نے بتا یا کہ سب انسپکٹرز رفاقت اور شفاقت کے ہمراہ مہمند ایجنسی گئے اور پہاڑٰ ی علاقہ میں اغوا کاروں کو محسن کی رہائی کے لیے 90 لاکھ روپے ادا کیے اور بچہ کو رہا کروایا۔ راجہ قمر کے مطابق اغوا کاروں کے متعدد فون کالز نمبر پولیس کو فراہم کیے مگر پولیس ٹریس نہ کر سکی۔ پولیس نے موقع ملاحظہ بھی نہ کیا، ایک ایس پی نے کہا زمین کا معاملہ ہے تم زمین چھوڑ کیوں نہیں دیتے۔ والد راجہ قمر کے مطابق رات کو پولیس کو کہا کہ فوری بیان قلمبند کیا جائے لیکن پولیس نے بیان نہیں لیا، اب دن کو تفتیشی نے بیان لکھا،مدعی نے کہاکہ آئی جی اسلام آباد اس کیس کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں ۔
اسلام آباد سے مزید