• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کو تل ابیب سے پالیسیاں، ہدایات، حمایت مل رہی ہے، شرجیل میمن

شرجیل میمن--- فائل فوٹو
شرجیل میمن--- فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو تل ابیب سے پالیسیاں، ہدایات، حمایت مل رہی ہے۔

ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سیاست نہیں، صیہونی مفادات کے تحفظ کیلئے کام کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے تل ابیب سے روابط ملک دشمن قوتوں کی ایس سی او کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ پاکستان کے قومی مفادات پر سمجھوتہ ہے، بانی پی ٹی آئی چینی صدر کا دورہ سبوتاژ کرنے کی سازش کا حصہ رہے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا تھنک ٹینک تل ابیب میں بیٹھا ہوا ہے، بین الاقوامی لابنگ کیلئے تل ابیب میں پی ٹی آئی کے ہینڈلر متحرک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت بیرونی ملک دشمن ایجنڈوں پر عمل پیرا ہے، پاکستان کی سلامتی و خود مختاری پر ملک دشمن مفادات کو ترجیح دیتی ہے۔

شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی نژاد صادق خان کے مقابلے میں زیک گولڈ اسمتھ کی توثیق بانی پی ٹی آئی اور اسرائیل گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے۔

قومی خبریں سے مزید