• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی تاریخ میں سب سے زیادہ وی آئی پی قیدی ہیں: طلال چوہدری

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری—فائل فوٹو
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری—فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تاریخ میں سب سے زیادہ وی آئی پی قیدی ہیں۔

ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ ان کی ملاقاتیں ہورہی ہیں، یہ ایس سی او کانفرنس کو بہانا بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایس سی او کانفرنس بڑی کانفرنس ہے، 200 وفود پاکستان آرہے ہیں، یہ کانفرنس کسی کی ذات کی نہیں، اس سے ملک کی معیشت اور مستقبل جڑا ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ احتجاج کی کال ریاست کو بلیک میل کرنے کے لیے ہے، ملاقاتوں کے ساتھ سہولتیں بھی میسر ہیں، وی آئی پی قیدی کو وی آئی پی سہولتیں مل رہی ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ یہ سوچ تو سکتے ہیں احتجاج کا، کرنے کی ہمت نہیں کریں گے، یہ بہانا بنا کر ایس سی او پر حملہ آور ہونا چاہتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید