26 ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کے لیے سیاسی جماعتوں کے رابطے جاری ہیں۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگ کے قائد نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے بلاول بھٹو زرداری نے جے یو آئی سے آئینی ترمیم پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان 26 ویں آئینی ترمیم پر سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے پر بات چیت کی گئی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلیفون کیا۔
دونوں رہنماؤں نے آئینی ترمیم کے خدوخال پر مشاورت اور کمیٹیوں کی جلد ملاقات پر تبادلہ خیال کیا۔
اسد قیصر نے بتایا کہ مولانا نے ایس سی او کے تناظر میں 15 اکتوبر کا احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل کی، مولانا نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔