کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، پیٹ کمنز ٹیم کی قیادت کریں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔
شین ایبٹ، کوپر کنولی، جیک فریزر مکگرک، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس، مارنوس لابوشین اور گلین میکسویل کینگروز ٹیم میں شامل ہیں۔
اسٹیو اسمتھ، میچل اسٹارک، میتھیو شارٹ، مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق میچل مارش اور ٹریوس ہیڈ پیرنٹل چھٹیوں پر ہیں اس لیے انہیں اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی سے قبل یہ آخری ون ڈے سیریز ہے، اسکواڈ میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔
جارج بیلی نے کہا کہ فروری میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی کے لیے اپنے اسکواڈ کے تجربے کو بڑھانے کا موقع ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے میچز 4، 8 اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔