پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ریاست کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ایس سی او میں شریک ممالک کے رہنما ہمارے مہمان ہیں۔ تحریک انصاف ایس سی او کے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتی ہے۔ تمام ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پارٹی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خبروں کے باعث احتجاج کی مشروط کال دی۔ ڈاکٹر کو کم از کم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ ڈاکٹر جاکر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرتے تو کوئی قیامت نہ آتی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی سے متعلق لاحق تشویش پر اگر حکومت ملاقات کروادیتی تو کون سی بڑی بات تھی؟ تحریک انصاف پاکستان کے وقار اور سلامتی کے لیے ہر قربانی کےلیے تیار ہے۔