لاہور،فیروزوالہ(کر ائم رپو رٹرسے،نامہ نگار)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپےاور زیورات سمیت قیمتی سامان چھین لیا گیا۔ کوٹ عبدالمالک میں ڈکیتی مزاحمت پر 30 سالہ عنصر زخمی، ہسپتال منتقل، حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔انارکلی میں فرقان کے گھرسے 3لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون۔قلعہ گجر سنگھ میں توصیف کے گھرسے 3لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون۔مناواں میں نوازش سے 3 لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون، مانگا منڈی میں ارشاد سے 3 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون،نشترکالونی میں محمود کی فیملی سے 3لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون۔بھاٹی گیٹ میں نعمان کے گھرسے 2لاکھ 40ہزار اور موبائل فون۔مصطفی آباد میں زاہد کی فیملی سے 2 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ٹائون شپ اور مغل پورہ سے گاڑیاں جبکہ راوی روڈ مزنگ اور سندر سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔