کینیڈا کے حکام نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کینیڈا میں سنگین مجرمانہ سرگرمیوں میں براہِ راست ملوث ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی ایجنٹس لارنس بشنوئی گینگ کے ساتھ کینیڈا میں خالصتان نواز عناصر کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ایجنٹس خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل اور دیگر پُرتشدد واقعات میں ملوث پائے گئے۔
دوسری جانب امریکی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سنگاپور میں اجیت دوول کی کینیڈین ہم منصب سے خفیہ ملاقات ہوئی ہے جس میں کینیڈا نے لارنس بشنوئی گینگ کے ذریعے ہردیپ سنگھ کے قتل اور دیگر پر حملوں کا الزام بھارت پر عائد کیا ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اجیت دوول نے بھارت کے ملوث ہونے سے انکار کے ساتھ ساتھ اس بات کا اعتراف بھی کیا ہے کہ بشنوئی جیل سے تشدد کی منصوبہ بندی کرنے کے قابل ہے۔