چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج شام 2 ڈاکٹروں نے اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا ہے۔
ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج شام 4 بجے بانی پی ٹی آئی کا چیک کرنے والے ڈاکٹروں میں ای این ٹی اور میڈیکل اسپیشلسٹ شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں، انہوں نے آج ایک گھنٹے ورزش کی ہے، ہمیں جلد ہی ان کی میڈیکل رپورٹس مل جائیں گی، جو شیئر کریں گے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی 2 رکنی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا، کارکنوں کا شکر گزار ہوں جو بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق فکرمند تھے۔