• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارجن میں اضافہ، آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے اوگرا تجویز مسترد کردی

آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے مارجن میں اضافے کی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجویز مسترد کردی۔

آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے مارجن میں اضافے کےلیے وزارت توانائی کو خط بھی لکھ دیا۔

چیئرمین آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن طارق وزیر علی نے اپنے خط میں تحریر کیا کہ اوگرا کی تجویز آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا معاشی قتل ہے۔ اوگرا کی تجویز سے چھوٹی کمپنیاں شدید متاثر ہوں گی۔

انہوں نے مزید تحریر کیا کہ فی لیٹر پٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو کم از کم 15 روپے 90 پیسے مارجن دیا جائے۔ 

خط میں کہا گیا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پہلے ہی کئی معاشی مشکلات سے گزر رہی ہیں، وزارتِ توانائی اوگرا کو مارجن کا مسئلہ حل کروانے کی طرف راغب کرے۔

تجارتی خبریں سے مزید