• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر بارڈر پر تیل بند کیا تو بھیانک نتائج نکلیں گے، عبدالمالک بلوچ

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ اگر بارڈر پر تیل بند کیا گیا تو بھیانک نتائج نکلیں گے۔

بلوچستان اسمبلی اجلاس کے دوران حق دو تحریک کے مولانا ہدایت الرحمان اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کیا۔

مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ ہمارے علاقے کے لوگوں کو کاروبار کرنے نہیں دیا جارہا ہے. ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اور دیگر حکام تیل کی گاڑیاں روڈ پر نہیں آنے دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بارڈر بند کرنے کی بجائے نوجوانوں کو گلے لگانا چاہیے، بلوچستان کے فیصلے کسی اور کی بجائے عوامی نمائندوں کو کرنے دیں۔

اس پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے مولانا ہدایت الرحمان سے کہا کہ آپ قرارداد لے آئیں، جس میں اسمگلنگ کو قانونی قرار دیا جائے۔

دوران خطاب ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ میں بارڈر سے تعلق رکھتا ہوں، کچھ سال پہلے تک انڈے اور مرغی بھی ایران سے آتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بارڈر پر تیل بند کیا گیا تو بھیانک نتائج نکلیں گے۔

قومی خبریں سے مزید