• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے گرفتار نوجوان کی تصویر شیئر کردی


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرفتار نوجوان کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ ان عناصر نے معصوم لڑکی پر زیادتی کا جھوٹا الزام لگایا ہے۔

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر طلبہ کو مشتعل کرنے والے گرفتار لڑکے کی تصویر شیئر کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سازش اور جھوٹے پروپیگنڈے کا حصہ بننے والے کو نہیں چھوڑیں گے، ان عناصر نے معصوم لڑکی پر زیادتی کا جھوٹا الزام لگایا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ اس الزام سے معصوم لڑکی اور اس کے اہلخانہ کو شدید ذہنی اذیت برداشت کرنا پڑی۔

قومی خبریں سے مزید