• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلیہ اور بیٹے کی تصویر پر سنی دیول کا ردعمل

اداکار سنی دیول نے اپنے بڑے بیٹے کرن دیول کی جانب سے انسٹاگرام پر والدہ پوجا دیول کے ساتھ شیئر کی گئی ایک ان دیکھی تصویر پر ردعمل دے دیا۔ 

کرن نے حال ہی میں یہ تصویر پوسٹ کی جس میں ماں بیٹا کیمرے کے سامنے مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

اس تصویر میں پوجا دیول نیلے رنگ کی شرٹ، کریم رنگ کا ٹراؤزرز اور اوپن ٹو سلائیڈرز پہنے ہوئی ہیں جبکہ انہوں نے ایک بیگ بھی اٹھا رکھا ہے۔ کرن دیول نے سیاہ شرٹ، میچنگ پینٹ اور سفید جوتے پہنے ہیں۔ دونوں باہر کھڑے ہو کر مسکراتے ہوئے تصویر کھنچوا رہے ہیں۔

کرن نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا، "ماں کے ساتھ گزارا ہوا بہترین وقت۔" اس پوسٹ پر سنی دیول اور بوبی دیول نے دل کے ایموجیز کے ساتھ ردعمل دیا۔


خیال رہے کہ سنی دیول نے 1984 میں پوجا دیول سے شادی کی تھی۔ ان کے دو بیٹے کرن دیول اور راجویر دیول ہیں۔ 

کرن نے 2019 میں فلم ’پل پل دل کے پاس‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ وہ ویلے (2021) اور یملا پگلا دیوانہ 2 (2013) میں بھی نظر آ چکے ہیں۔

دوسری جانب راجویر کی پہلی بالی ووڈ فلم دونوں تھی جو پچھلے سال ریلیز ہوئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید