جنوبی بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے نائب وزیراعلیٰ اور ساؤتھ فلم انڈسٹری کے اسٹار اداکار پون کلیان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ سنگاپور میں گزشتہ برس لگنے والی آگ میں ان کے بیٹے مارک شنکر بال بال بچے تھے، واقع کی تحقیقات اب بھی جاری ہیں۔
اپنے بڑے بیٹے اکیرا نندن کو 22ویں سالگرہ کی مبارکباد دینے کے بعد پون کلیان کی اہلیہ انالیزا نیوا نے بیٹے مارک شنکر پوانووچ کے بارے میں بھی بات کی۔
واضح رہے کہ اداکار و سیاستدان پون کلیان کے چھوٹے بیٹے مارک شنکر پوانووچ ایک سال پہلے آج ہی کے دن سنگاپور میں واقع اپنے اسکول میں آتشزدگی سے زخمی ہو گئے تھے۔
پون کلیان کی روسی نژاد اہلیہ انالیزانیوا نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے بڑے بیٹے اکیرا نندن کی سالگرہ کے موقع پر ایک پوسٹ شیئر کی، اور لکھا انہوں نے اپنے 8 سالہ بیٹے مارک کی خوشیاں منانے کے لیے وقت نکالا۔ انکا کہنا ہے کہ اس حادثے میں اسکا محفوظ رہنا ایسا دن ہے جو اس کی سالگرہ جیسا محسوس ہوتا ہے۔
سابق روسی ماڈل انالیزانیوا نے انکشاف کیا کہ اس واقعے میں ایک بچہ ہلاک ہوا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ میرا بیٹا بچ گیا لیکن اس کے پھیپھڑے متاثر ہوئے تھے۔ انھوں نے ان تعمیراتی مزدوروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فائر فائٹرز کے پہنچنے سے قبل 15 بچوں کی جان بچائی تھی۔
واضح رہے کہ 8 اپریل 2025 کو سنگاپور کے ریور ویلی روڈ پر واقع ایک شاپ ہاؤس میں یہ واقعہ پیش آیا تھا۔ پون کے چار بچے ہیں۔ پون کلیان کی سابقہ اہلیہ رینو ڈیسائی سے ان کے دو بچے، اکیرا نندن اور آدیا ہیں، جبکہ انا سے بھی ان کے دو بچے پولینا انجنا پاوانووا اور مارک ہیں۔