26 ویں آئینی ترمیم کے معاملہ پر جمعیت علمائے اسلام میں فارورڈ بلاک کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
دعویٰ کیا گیا ہے کہ جے یو آئی فارورڈ بلاک میں 4 سے 5 اراکین پارلیمنٹ شامل ہیں تاہم ترجمان جے یو آئی نے اس کی تردید کی ہے۔
جے یو آئی کے مرکزی رہنما اسلم غوری نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے تمام ارکان سے رابطے میں ہیں۔
اسلم غوری کا کہنا ہے کہ ہمارے 8 ایم این ایز اور 5 سینیٹرز میں سے صرف ایک سینیٹر سے رابطہ نہیں ہورہا، سینیٹر عبدالشکور سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اسلم غوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ارکان پر واضح کردیا ہے وہ 63 اے کے تحت پارٹی پالیسی کے مطابق ووٹ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے کچھ اراکین پارلیمنٹ سمجھتے ہیں پارٹی کو عدالتی اصلاحات کی حمایت کرنی چاہیے۔