لاہور(خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ مزنگ کا اجلاس مسجد نمرہ میں مفتی مختار احمد کی صدارت میں ہوا ، اجلاس میں مولانا عبدالنعیم، مولانا عبدالعزیزودیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں 24 ،25اکتوبر ء بروزجمعرات،جمعہ مسلم کالونی چناب نگر چنیوٹ میں ہونیوالی 43ویں سالانہ آل پاکستان دوروزہ ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کے سلسلہ میں مشاورت کی گئی او رمختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔