• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4 افراد کا اغواء و قتل کیس: عزیر بلوچ سمیت 3 ملزمان کے بیانات قلمبند

عزیر بلوچ—فائل فوٹو
عزیر بلوچ—فائل فوٹو 

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے لیاری گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ کا بیان قلم بند کیا ہے۔

عدالت میں پولیس اہلکار سمیت 4 افراد کے اغواء اور قتل کے کیس میں عزیر بلوچ سمیت 3 ملزمان کے بیانات قلمبند کیے گئے۔

ملزمان نے بیان میں کہا ہے کہ ہم پر جھوٹے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

دیگر ملزمان نے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ ہم نے عزیر بلوچ کو پہلی بار اس کورٹ میں ہی دیکھا ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء سے حتمی دلائل طلب کر لیے۔

قومی خبریں سے مزید