• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کیلئے 7 ریگولر بینچز تشکیل

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کے لیے ریگولر بینچز تشکیل دے دیے گئے۔

بینچ ایک چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل ہو گا۔

سپریم کورٹ کے بینچ 2 میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی شامل ہیں۔

بینچ 3 جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللّٰہ پر مشتمل ہو گا جبکہ بینچ 4 میں جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہوں گے۔

بینچ 5 جسٹس امین الدین، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عرفان سعادت پر جبکہ بینچ 6 جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس ملک شہزاد احمد پر مشتمل ہو گا۔

علاوہ ازیں بینچ 7 جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہے۔

قومی خبریں سے مزید