• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی عدالت کی جرمانے کی خبر غلط ہے: ترجمان پی آئی اے

قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے برطانوی کورٹ کے پی آئی اے کے خلاف فیصلے کی غلط خبر پر ردِ عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کچھ سوشل میڈیا چینلز پر جاری کی گئی خبر کہ برطانوی کورٹ نے پی آئی اے کو 10 لاکھ پاؤنڈ کا جرمانہ کر دیا غلط ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق 2021ء میں نکالے گئے 7 ملازمین کی جانب سے پی آئی اے کے خلاف ایک دعویٰ دائر کیا گیا تھا۔

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ مقدمے کی سماعت 14 اکتوبر سے جاری ہے اور یہ مقدمہ فیصلے کی اسٹیج تک نہیں پہنچا ہے تاہم دونوں فریقین کے وکلاء کورٹ سے باہر معاملے کے تصفیے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ فریقین کے مابین معاملہ کورٹ سے باہر طے پا جائے گا جو دونوں کے حق میں ہو گا۔

پی آئی اے کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ پی آئی اے کی انتظامیہ اس سلسلے میں آگاہی جاری کرتی رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید