• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 کینال بنانے کیخلاف جی ڈی اے کا بیداری مارچ کا اعلان

جی ڈی اے رہنما --- فائل فوٹو
جی ڈی اے رہنما --- فائل فوٹو

جی ڈی اے رہنماؤں نے ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف بیداری مارچ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما جی ڈی اے ڈاکٹر صفدر عباسی کا کہنا ہے کہ بیداری مارچ کا جلسہ ٹھٹہ پہنچ کر ہو گا، جولائی میں ارسا ایکٹ میں ترمیم اور 6 کینال بنانے کا فیصلہ ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ 6 کینال بنانے کا فیصلہ سندھ کو بنجر بنانے کا فیصلہ ہے۔

رہنما جی ڈی اے زین شاہ کا کہنا ہے کہ یہ کینال بنیں تو بدین، ٹھٹہ، کراچی، سجاول سمندر میں ڈوب جائیں گے، چولستان کی لاکھوں ایکڑ زمین آباد کرنے کے لیے 6 کینال بنائی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت نے منع کر دیا تھا، اب وفاقی حکومت اور صدر نے یہ فیصلہ کیا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ 6 کینال سندھ کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہیں، ہم نئی آئینی ترمیم کو بھی مسترد کرتے ہیں، اسے مارشل لاء سمجھتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید