• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں مخصوص نشستوں پر کوئی فیصلہ نہ ہوسکا، ذرائع

فوٹو فائل
فوٹو فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے آج ہونے والے اجلاس میں مخصوص نشستوں پر کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا  اجلاس ہوا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے اسپیکر کے خط کا جائزہ لیا گیا، مخصوص نشستوں کا معاملہ ابھی التوا میں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مخصوص نشستوں پر کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ الیکشن کمیشن کا آئندہ اجلاس کل یا پرسوں دوبارہ ہونے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید