ترجمان واٹر کارپوریشن نے کہا ہے کہ کراچی کے بعض علاقوں میں پیر سے پانی کی فراہمی متاثر ہوگی، شہری پانی کا ذخیرہ کریں، احتیاط سے استعمال کریں۔
اپنے بیان میں ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ مرمتی کام کی وجہ سے تین روز تک یومیہ 20 کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ جیل چورنگی کے قریب اولڈ سٹی ٹرنک مین کی 66 انچ کی لائن میں وال نصب کیا جائے گا، چنیسر ٹاؤن اور ٹاؤن جناح ٹاؤن میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کیماڑی، کلفٹن، صدر، گلشن اقبال، جمشید ٹاؤن، لیاقت آباد اور ناظم آباد میں پانی کی فراہمی جزوی معطل ہوگی۔