• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر ایئرپورٹ پر مسلمان بھائیوں سے ناروا سلوک، ملوث افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہے، جی ایم پی

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) مانچسٹر ائر پورٹ پر پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی روشنی میں افسران مختلف پہلوئوں پر جانچ کر رہے ہیں۔ مانچسٹر ہوئی اڈے پر ناخوش گوار واقعہ کی فوٹیج سے پورے برطانیہ میں احتجاج سامنے آیا تھا۔ اس ویڈیو میں پولیس افسران کو دو مسلمان مسافر بھائیوں کو تشددکا نشانہ بنانے اور ناروا سلوک برتتے دیکھا جا سکتا ہے ،چار افراد کو اس واقعہ پر حراست میں لیا گیا جو ضمانت پر ہیں ۔ جی ایم پی ملوث افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے۔ انڈیپنڈنٹ آفس فار پولیس کنڈکٹ افسران کے اقدامات کی جانچ میں مختلف پہلوئوں پر غور کر رہا ہے۔ نائجل فراج کی ریفارم یو کے کی جانب سے کراؤن پراسیکیوشن سروس (سی پی ایس) کو دھمکی دینے کے ایک ہفتے بعد جس میں کہا گیا کہ اگر مجرمانہ الزامات عائد نہیں کیے گئے تو وہ نجی پراسیکیوشن کا آغاز کرے گی، سی پی ایس کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ الزامات پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ جی ایم پی نے اگست کے وسط میں سی پی ایس کو ثبوتوں کی ایک جامع فائل سونپ دی تھی لیکن سی پی ایس کا کہنا ہے کہ اس کے وکلاء ابھی بھی شواہد کو احتیاط اور اچھی طرح سے جانچ رہے ہیں ،انہیں ضابطہ برائے کراؤن پراسیکیوٹرز کے مطابق حتمی فیصلہ کرنا چاہئے جس کا تعین کیا گیا ہے وہ اصول جن کی پیروی تمام مقدمات میں ہونی چاہیے۔ سی پی ایس کے ترجمان نے کہا کہ ہم مواد پر غور کر رہے ہیں اور اس سال جولائی میں مانچسٹر ہوائی اڈے پر ہونے والے مبینہ مجرمانہ جرائم کے سلسلے میں مشورے فراہم کر رہے ہیں ،ہم گریٹر مانچسٹر پولیس اور انڈیپنڈنٹ آفس برائے پولیس کنڈکٹ کے ساتھ کام کر رہے ہیں، ریفارم یو کے نے ہوم سیکرٹری یویٹ کوپر کے نام ایک خط شائع کیا جس پر ان کے رہنما نائجل فراج ، ڈپٹی لیڈر رچرڈ ٹائس اور ساتھی ایم پیز لی اینڈرسن، روپرٹ لو اور جیمز میک مرڈوک کے دستخط تھے، اس میں ان کا کہنا ہے کہ عوام کو دو درجے کی پولیسنگ اور دو درجے کے انصاف کے بارے میں بہت حقیقی خدشات ہیں، انہوں نے سوال کیا کہ ملزمان پر ابھی تک فرد جرم کیوں عائد نہیں کی گئی اگر سی پی ایس حملہ آوروں پر فرد جرم عائد نہیں کرےگا تو ہم ان کے خلاف ایک نجی فوجداری مقدمہ چلائیں گے، ہم نے ابتدائی مشورہ لیا ہے اور ضرورت پڑنے پر پیش رفت کیلئے قانونی ٹیم تیار کر لی ہے، خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو استغاثہ کو کراؤڈ فنڈ کیا جائے گا۔

یورپ سے سے مزید