گریٹر مانچسٹر ( ابرار حسین) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کی طرف سے قائم کی گئی عامر خان فاؤنڈیشن نے بلیک برن بلائنڈ اسپورٹس کے ذریعے شروع کیے گئے فنڈ ریزنگ کے لیے2ہزار پونڈزکا عطیہ دیا، جو نابینا اور بصارت سے محروم افراد کو کھیلوں کے سیشن فراہم کرتا ہے۔ چیرٹی چیئر محمد سلیم پٹیل نے تین ہفتے قبل فنڈ ریزر قائم کیا تھا، جس کا مقصد گول بال گولز، کورٹ مارکنگ ٹیپ اور دیگر آلات کے لیے تقریبا 19ہزار پونڈز جمع کرنا ہیں۔ تحریر کے وقت متاثر کن £18,719 فنڈاکٹھا کیا گیا ہے۔ محمد، جو نابینا ہیں، نے نومبر میں سروس قائم کی ۔ گول بال ٹیم کھیل جو خاص طور پر بصارت سے محروم کھلاڑیوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔، بنگور اسٹریٹ میں، اور بلائنڈ ٹینس، بلیک برن ناردرن اسپورٹس کلب میں، فی الحال تنظیم کی طرف سے پیش کیا جا رہا ہے۔