• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھروں کو گرم رکھنے کیلئے الیکٹرک وال پیپرلگائے جانے لگے

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) گلاسگو میں جہاں پرانی قسم کے 70ہزار سے زیادہ ٹینمنٹ فلیٹس ہیں اور گھر کو گرم کرنے کے لئے بہت زیادہ حرارت جذب کرتے ہیں وہاں پر گلاسگو یونیورسٹی اور سٹریٹھ کلائیڈ یونیورسٹی کے تعاون سے اسکاٹش ہائوسنگ ایسوسی ایشن ایک ایسے پائلٹ پراجیکٹ پر کام کر رہی ہے جہاں الیکٹرک وال پیپر کو مکانات گرم کرنے کے لئے لگایا جا رہا ہے اور یہ ایک سے تین منٹ کے دوران کمرے کو مکمل گرم کر دیتے ہیں۔ ہائوسنگ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جن فلیٹس میں یہ الیکٹرک وال پیپر لگائے ہیں وہاں کے کرایہ داروں سے ہمیں بہت مثبت رپورٹس ملی ہیں۔ یہ منصوبہ نہ صرف سینٹرل ہیٹنگ کے متبادل کے طور پر سستا ہے بلکہ ماحول دوست بھی ہے۔ الیکڑک وال پیپر کا یہ منصوبہ مستقبل کے لئے پوری دنیا کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔
یورپ سے سے مزید