• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں ایس سی او اجلاس سے پاکستان کا وقار بڑھا، سردار اقبال

پیرس ( رضا چوہدری) پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے شاندار انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا اور خطے میں امن کی امید پیدا ہوئی ہے۔ یہ بات پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر رہنما اور فرانس بزنس فورم کے چیئرمین سردار ظہور اقبال نے پیرس میں شروع ہونے والی فوڈ نمائش میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سےگفتگو کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا وزیراعظم پاکستان، وفاقی کابینہ اور وفاقی وزیر داخلہ خصوصی مبارک باد کے مستحق ہیں۔ اس کانفرنس میں ایک دوسرے کی خود مختاری کے احترام، علاقائی سالمیت کے عزم کا اعلان پر ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے شفاف تجارتی نظام کے قیام کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کا آگے بڑھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سردار ظہور اقبال نے اس بات کا خیرمقدم کیا کہ ایس سی او کے فورم نے یکطرفہ تجارتی پابندیاں لگائے جانے کی مخالفت کی کیونکہ یکطرفہ پابندیاں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے قوانین کے خلاف ہیں،عرصہ سے فرانس بزنس فورم اس کیلئے سرگرم عمل تھا۔
یورپ سے سے مزید