• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ڈی ڈبلیو پی، ریاستی پنشن پر لوگوں کو سالانہ 470 پاؤنڈز کی اضافی ادائیگی شروع کی جائیگی

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) برطانوی محکمہ ڈی ڈبلیو پی کی طرف سے اپریل سے ریاستی پنشن پر لوگوں کو سالانہ 470پائونڈز کی اضافی ادائیگی کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔ٹرپل لاک رول کی بدولت ریاستی پنشنرز اگلے اپریل سے محکمہ ورک اینڈ پنشن سے سالانہ اضافی رقم وصول کر سکیں گے ٹرپل لاک گارنٹی کے تحت، ریاستی پنشن ہر سال اپریل میں بڑھ جاتی ہے جو بھی کمائی میں سب سے زیادہ ہو (گزشتہ سال کے مئی سے جولائی تک) کنزیومر پرائس انڈیکس افراط زر (گزشتہ سال کے ستمبر میں) یا 2.5فیصد گزشتہ سال اضافہ کا تعین آمدنی میں اضافے سے کیا گیا تھا، ریاستی پنشن میں 8.5فیصد اضافہ ہوا رواں سال افراط زر کی شرح زیادہ دبی ہوئی سطح پر چلنے کے ساتھ یہ توقع بھی کی جاتی ہے کہ آمدنی میں اضافہ ایک بار پھر سب سے زیادہ فیصلہ کن عنصر ہوگا۔ دفتر برائے قومی شماریات (او این ایس) نے اس سال جولائی تک آمدنی میں اضافے کے نظرثانی شدہ سرکاری اعداد و شمار شائع کیے ہیں۔گزشتہ مہینے اعداد و شمار نے اشارہ کیا کہ جولائی سے تین مہینوں میں کل تنخواہ میں سالانہ 4.0فیصد اضافہ ہوا تھا، لیکن اب جب ملازمتوں کے اعداد و شمار جاری کیے گئے او این ایس نے اعداد و شمار کو 4.1فیصد تک بڑھا دیا،ریاستی پنشن میں 4.1فیصد اضافے سے نئے ریاستی پنشن پر آنے والوں کو سالانہ تقریباً 470پائونڈ اضافی ملیں گے ۔نئی ریاستی پنشن اپریل 2016کے بعد ریاستی پنشن کی عمر کو پہنچنے والے لوگوں کے لیے اگلے سال 221.20فی ہفتہ سے بڑھ کر230.30پائونڈ ہو جائیگی پرانی بنیادی ریاستی پنشن فی ہفتہ 169.50سے بڑھ کر اگلے سال176.45 پائونڈ ہو جائیگی نظرثانی شدہ اعداد و شمار پنشنرز کے لیے اچھی خبر ہے اضافی 0.1فیصد سے حکومت کے بل میں اضافی100ملین پائونڈز کا خطیر اضافہ ہوگا۔لبرل ڈیمو کریٹ پنشن کے سابق وزیر سر سٹیو ویب نے جو اب کنسلٹنٹس ایل سی پی کے پارٹنر ہیں نے کہا ہے کہ پنشنرز کے لیے قدرے زیادہ شرح میں اضافہ خوش آئند ہے حالانکہ چانسلر کے لیے بجٹ کی تیاری میں یہ100 ملین پائونڈ اضافی لاگت ہو گی۔ نئی ریاستی پنشن کی شرح اب 12ہزار پائونڈ فی سال کے قریب ہوگی دوسری طرف چانسلر پر آنے والے سالوں میں ٹیکس الاؤنسز پر کارروائی کرنے کے لیے اضافی دباؤ پڑنے کا امکان ہے۔

یورپ سے سے مزید