• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینیوں کے بچے کھچے مال پر اسرائیلی فوج کا راج

غزہ( نیوز ڈیسک)غزہ کے جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران سیکڑوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی مظالم کا شکار کئی فلسطینی اپنی جائیدادوں کو چھوڑ کر محفوظ پناہ گاہوں کی تلاش میں ہیں اور محصور آبادی فاقہ کشی کا سامنا کررہی ہے۔اسی دوران کچھ درندہ صفت اسرائیلی فوجیوں کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں نقل مکانی کرنے والے اور شہید ہونے والے غزہ کے شہریوں کے بچے کچے مال پر راج کرتے دیکھا گیا۔ویڈیو میں اسرائیلی فوجی کو بچوں کے کمرے میں ان کی الماریوں کی تلاشی لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ سگریٹ منہ میں دبائے ایک اسرائیلی فوجی الماری سے لڑکیوں کی دو اسکرٹس اٹھائے ہوئے کھڑا ہے اور اپنے ساتھی فوجیوں سے رائے طلب کررہا ہے کہ کیا پہنوں۔ویڈیو میں دوسرا اسرائیلی فوجی اسکرٹس اٹھائے اپنے ساتھی کو پنک اسکرٹ پہننے کا مشورہ دیتا ہے جس پر وہ اسے پہننے کی کوشش بھی کرتا ہے۔اس پر کمرے میں موجود تمام اسرائیلی فوجی ہنسنا شروع کردیتے ہیں، سوشل میڈیا پر اسرائیلی فوجیوں کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے ۔ 
یورپ سے سے مزید