• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز کشمیریوں کی ملکی ترقی میں کردار قابل ستائش ہے، راجہ اعجاز

ہائی ویکمب (جنگ نیوز) آزادکشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا ہے کہ اوورسیز کشمیریوں کا ملکی ترقی میں کردار قابل ستائش ہے۔ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے ان کی گراں قدر خدمات ہیں۔ میرپور ڈڈیال میں تعمیر وترقی تارکین وطن کشمیریوں کی مرہون منت ہے۔ بیرون ممالک میں بسنے والے کشمیریوں کو اپنے وطن میں حکومت تمام سہولیات فراہم کرے گی۔ اوورسیز میرپور اور ڈڈیال میں سرمایہ کاری کریں، بھرپور تعاون کریں گے۔ بریگیڈئر (ر) راجہ دلاور خان (مرحوم) کی عوامی، سماجی، عسکری خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق میئر ہائی ویکمب و چیئرمین کرسچین مسلم ریلیشن آرگنائزیشن (MBE ) پروفیسر چوہدری محمد شفیق کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعہ پر اوورسیزکشمیری کیمونٹی کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا ہم اپنے تارکین وطن کشمیری بھائیوں پر جتنا بھی فخر کریں کم ہے۔ تارکین وطن کشمیری ہر مشکل وقت میں اپنے ہم وطن بھائیوں کی بھرپور امداد کرتے ہیں۔ ملک میں کوئی قدرتی آفات آئیں تو بھی ان کا کردار قابل تحسین ہوتا ہے۔ اوورسیز کشمیری اپنے ملک میں زرمبادلہ بھیج کر ملکی معیشت کو مضبوط کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ڈڈیال غازیوں، شہیدوں کا علاقہ ہے۔ بریگیڈئر (ر) راجہ دلاور خان مرحوم کی اپنے علاقہ کے عوام کے لئے لازوال خدمات ہیں، جن کو لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں۔
یورپ سے سے مزید