• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ٹیسٹ میچ میں کامیابی خوش آئند ہے، شیخ سربلند

لندن (جنگ نیوز) ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دیکر پاکستان نے ٹیسٹ سیریز برابر کر دی اور چار برس کےبعد ہوم گرائونڈ پر ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کرنا خوش آئند ہے۔ اس بات کا اظہار سماجی شخصیت شیخ سربلند نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویسے تو کامیابی تمام کھلاڑیوں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے لیکن اسپنر نعمان علی کی کارکردگی سب سے نمایاں رہی۔ انہوں نے کہا کہ نئے کھلاڑیوں نے ثابت کردیا کہ وہ باصلاحیت ہیں اور سینئر کی جگہ لینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب قومی کرکٹ بورڈ ٹیم میں سیاست کرنے والےکھلاڑیوں کو نکال باہر کیا جائے خواہ وہ کتنے ہی سینئر کیوں نہ ہوں۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، انہیں صرف موقع درکار ہے اور اس ٹیسٹ میں انہوں نے ثابت بھی کر دیا کہ وہ انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
یورپ سے سے مزید