• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفت واؤچر کا استعمال، میٹن نےعملہ برطرف کردیا

لیڈز( جنگ نیوز) سوشل میڈیا میٹا نے ’’گھریلو سامان خریدنے کے لیے مفت کھانے کے واؤچر استعمال کرنے‘‘ پر عملے کو برطرف کردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق سوشل کی سب سے بڑی ویب سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام کے مالک نے مبینہ طور پر تقریباً 24 کارکنوں کو کھانے کے کریڈٹ نظام کا غلط استعمال کرنے پر برطرف کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام کے مالک میٹا نے مبینہ طور پر اپنے لاس اینجلس کے دفاتر میں تقریباً عملے کے 24افراد کو برطرف کر دیا ہے ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹوتھ پیسٹ، لانڈری ڈٹرجنٹ اور شراب جیسی اشیاء خریدنے کیلئے اپنے 25$ (19$) کے کھانے کا کریڈٹ استعمال کیا۔ ٹیک فرم، جس کی مالیت £1.2tn ہے اور میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ کے بھی مالک ہیں نے ، کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے ایک تحقیقات کے بعد ملازمین کو برطرف کر دیا گیا ہے جب انہیں معلوم ہوا کہ ان کے ادارے کے ملازمین اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں اور بشمول کھانا گھر بھیج رہے ہیں جب وہ دفتر میں نہیں تھے انہوں نے کہا کہ اس میں 400,000$ تنخواہ لینے والا ایک کارکن بھی شامل ہے، جس نے کہا کہ انہوں نے اپنے کھانے کے کریڈٹ کو گھریلو سامان اور ٹوتھ پیسٹ اور چائے جیسے گروسری خریدنے کیلئے کمپنی کی طرف سے دیے گئے واؤچر استعمال کئے ۔
یورپ سے سے مزید