• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیم، غزہ میں لڑنے والے اسرائیلی فوجی کیخلاف جنگی جرائم کی تحقیقات

برسلز (اے ایف پی) بلجیم کے حکام نے گزشتہ روز کہا کہ انہوں نے غزہ میں اسرائیل کیلئے لڑنے والے بلجیم نژاد اسرائیلی فوجی کے ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ وفاقی پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا کہ تحقیقات کا مرکز اسرائیلی فوج کی ایلیٹ یونٹ کے بلجیم کا ایک رکن ہے، جس میں متعدد دیگردہرے پاسپورٹ رکھنے والے شامل ہیں۔ پراسیکیوٹر کے دفتر کے ترجمان نے بتایا کہ ہم نے ممکنہ جنگی جرائم کے بارے میں ایک فائل کھولی ہے۔ مشتبہ شخص، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے، کہا جاتا ہے کہ اس کی عمر 20سال ہے، جو برسلز کے اعلیٰ بازار مضافاتی علاقے یوکل سے تعلق رکھتا ہے۔ بدھ کو باضابطہ طور پر شروع کی جانے والی یہ تفتیش فلسطینی صحافی یونس تراوی کے کام سے شروع ہوئی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید