• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوبیل انعام برائے اقتصادیات خوشحالی کے 3 امریکی محققین کو دیدیا گیا

اسٹاک ہوم(جنگ نیوز)نوبل انعام برائے اقتصادیات، خوشحالی کے 3امریکی محققین کو دیدیا گیا۔رواں سال معاشیات کا نوبل انعام مشترکہ طور پر امریکا کے ڈارون ایسیموگلو، سائمن جانسن اور جمیز رابنسن کے نام رہا۔خبر ایجنسی کے مطابق معیشت دانوں کو نوبل انعام اداروں کےقیام اور خوشحالی پر ان کے اثرات کی تحقیق پر دیا گیا ہے۔نوبل انعام کمیٹی کا کہنا ہےکہ ممالک کے درمیان آمدنی میں وسیع فرق میں کمی وقت کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔انعام یافتہ معیشت دانوں نے اپنی تحقیق میں ممالک کے درمیان آمدنی کے فرق کو کم کرنےکے لیے سماجی اداروں کی اہمیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید