• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، لبنان، اسرائیلی بمباری میں درجنوں شہید، اسرائیل میں کسی بھی جگہ کو نشانہ بناسکتے ہیں، حزب اللّٰہ

غزہ ، بیروت، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) اسرائیلی طیاروں کی جانب سے غزہ اور لبنان میں رہائشی عمارتوں پر بمباری سے مزید درجنوں شہری شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے، غزہ میں 24گھنٹوں کے دوران ایک ہی خاندان کے 10افراد سمیت 55 جبکہ لبنان میں 40 سے زائد شہری شہید ہوئے، حزب اللہ کے اسرائیلی بلڈوزروں ، مراکاوا ٹینک ، فوجی اڈوں پر راکٹ حملے۔ حزب اللہ کے نائب سربراہ نعیم قاسم نے متنبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل میں کسی بھی جگہ کونشانہ بناسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی کو روکنے کو لبنان اور غزہ میں مکمل جنگ بندی سے ہی روکا جاسکتا ہے، نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ اسرائیل تمام عرب اور مسلمان ممالک پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس کے مزاحمت کاروں نے رامیا کے مضافات میں "تین اسرائیلی بلڈوزر وں اور ایک مرکاوا ٹینک کو گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا جس سے ان میں آگ لگ گئی اور جانی نقصان بھی ہوا۔حزب اللہ نے اسرائیلی شہر صفد میں صیہونی فوج کے اڈے پر درجنوں راکٹ حملے بھی کئے ہیں ۔شمالی غزہ میں مسلسل گیارہیوں روز بھی صیہونی فوج کی ناکہ بندی ، بمباری اور زمینی آپریشن کا سلسلہ جاری رہا ۔ جبالیہ سمیت شمالی غزہ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اگر وہ بم سے نہ بھی مریں تو بھوک اور پیاس سے مرجائیں گے ۔ صیہونی فوج نے شمالی غزہ میں رہائشی عمارتوں کو بیرل بموں سے اڑانا شروع کردیا ہے ۔فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اپنی کابینہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کی طرف سے منظور کی گئی ایک قرارداد کے نتیجے میں وجود میں آیا تھا، انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے فیصلوں کی پاسداری کرے۔

دنیا بھر سے سے مزید