• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی حکومت کا حج شیڈول، فلائٹس کی درخواست وصولی کا آغاز

کراچی (اسد ابن حسن) سعودی حکومت کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے آئندہ برس کے حج شیڈول اور تمام ممالک سے حج فلائٹس کی شروعات اور اختتام کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، فلائٹس کی درخواست وصولی کا آغاز۔ پاکستان سے پہلی حج فلائٹ 29اپریل 2025کو سعودی عرب پہنچے گی۔ پاکستان سے آخری حج فلائٹ 31مئی 2025 کو جدہ لینڈ کرے گی۔ حج کے اختتام پر واپسی کی چارٹر فلائٹس برائے پاکستان کا آغاز 10 جون 2025سے شروع ہوگا اور حج واپسی فلائٹس کا اختتام 10جولائی 2025کو ہوگا۔ حج فلائٹس کی اجازت کی درخواستیں وصول کرنے کا آغاز سعودی جنرل ایوی ایشن نے گزشتہ اتوار سے کر دیا ہے۔ حکام نے ہدایت کی ہے کہ حجاج کی مکہ اور مدینہ کی رہائشوں کو حتمی منظوری دے دیں۔ سعودی حکام نے متنبہ کیا ہے کہ اگر کوئی ایئر لائن نارمل کمرشل فلائٹ سے کسی حاجی کو سعودیہ لے کر آئے گی تو اس کے خلاف سخت جرمانہ اور کاروائی کی جائے گی۔

دنیا بھر سے سے مزید