کراچی (نیوز ڈیسک) کینیڈین پولیس نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کینیڈا میں سنگین مجرمانہ سرگرمیوں اور سکھ رہنمائوں کے قتل میں براہِ راست ملوث ہے، پولیس کے مطابق انڈیا کینیڈا میں موجود سکھ رہنمائوں کے قتل کیلئے بشنوئی گروپ کیساتھ مل کر کام کررہا ہے ۔ کینیڈین پولیس نے ہندوستانی سفارت کاروں پر ملک میں "مجرمانہ" سرگرمیوں کا الزام لگایا ہے ، جس میں بھتہ خوری، دھمکیاں، جبر ، ہراساں کرنا، اور کینیڈین شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونا شامل ہے۔کینیڈین پولیس نے کہا کہ انہیں ایسے شواہد ملے ہیں جن میں بھارت کے اعلیٰ سفارت کار سنجے ورما سکھ کارکن ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں ملوث پائے گئے ہیں ، جنہیں گزشتہ سال جون میں وینکوور کے نواحی علاقے میں ایک گوردوارے کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔