• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کو رقص و سرور کی محفل میں تبدیل کردیا، خود بھی موسیقی کی دھن پر جھومتے اور تھرکتے رہے

پنسلوانیا/امریکا (جنگ نیوز ) آئندہ ماہ نومبر میں امریکی صدارتی انتخاب میں ری پبلکن امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹر مپ یہاں ٹاؤن ہال میں منعقدہ تقریب میں39منٹ تک اپنی انتخابی مہم چھوڑ کر موسیقی پر جھومتے اور تھر کتے رہے ۔ ان کی حریف اور ڈیمو کریٹ صدارتی امیدوار اور موجودہ نائب صدر کملا ہیرس نے 78سالہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اقدام کو عدم توازن اور ان کے غیر مستحکم ہونے سے تعبیر کیا ۔ ٹرمپ نے اپنی انتخابی سر گرمی مختصر کرنے کے باوجود 39منٹ تک اسٹیج نہیں چھوڑا اور پس منظر میں موسیقی کی دھن پر جھومتے اور تھر کتے رہے ۔ ٹاؤن ہال کی تقریب میں ساؤتھ ڈکو ٹاکی گورنر کرسٹی ایل نو ئم نے میزبان کے فرائض انجام دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کے انتخابی منشورے سے متعلق سوالات کئے لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ وہ دوبارہ صدر منتخب ہونے کی صدرت ان کے رہائشی اور روزگار سے متعلق مسائل کیسے حل کریں گے ۔ جس کے انہوں نے ٹہلتے ہوئے جوابات دیئے ۔

دنیا بھر سے سے مزید