• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریض کی چھوٹی آنت سے زندہ لال بیگ نکل آیا، ڈاکٹرز حیران

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

دہلی کے ڈاکٹرز پیٹ میں درد اور بدہضمی کے شکار مریض کی چھوٹی آنت میں 3 سینٹی میٹر کا زندہ لال بیگ دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے فورٹس اسپتال میں گیسٹرو انٹرالوجی کے سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر شبھم واتسیا کی نگرانی میں ڈاکٹرز کی ایک ٹیم نے 10منٹ کی اینڈواسکوپی کے ذریعے کامیابی کے ساتھ مریض کی چھوٹی آنت میں سے 3 سینٹی میٹر کا زندہ لال بیگ نکال کر اس کی جان بچائی۔

اس حوالے سے ڈاکٹر شبھم واتسیا کا کہنا ہے کہ مریض کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ اس نے لال بیگ کھایا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم بھی یہ دیکھ کر حیران تھے کہ لال بیگ انسان کی چھوٹی آنت میں زندہ کیسے بچ گیا۔

ڈاکٹر شبھم واتسیا نے بتایا کہ پچھلے دو تین دن سے مریض کو کھانا کھانے کے بعد بدہضمی اور درد کی شکایت تھی تو ہم نے اینڈواسکوپی کروانے کا فیصلہ کیا تاکہ تکلیف کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید