بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو کے بیٹے جہانزیب رونجھو نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والد کو زبردستی سینیٹ لا کر استعفیٰ دلوایا گیا، ان کے والد تو پہلے ہی مستعفی ہوچکے تھے۔
اپنے بیان میں جہانزیب رونجھو نے کہا کہ دکھ کی بات ہے کہ بی این پی نے اپنے سینیٹر سے زبردستی پریس کانفرنس کروائی۔
انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس میں ادا کیے گئے الفاظ پارٹی کمیٹی نے زبردستی بولنے کو کہا، پارٹی کے غیر اخلاقی اور غیر سنجیدہ اقدام کی مذمت کرتا ہوں۔
یاد رہے کہ بی این پی کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیا۔
قاسم رونجھو سینیٹ میں بی این پی مینگل کے پارلیمانی لیڈر بھی ہیں۔
واضح رہے کہ سردار اختر مینگل نے دونوں سینیٹرز سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔
بی این پی مینگل کی سینیٹر نسیمہ احسان اور قاسم رونجھو نے کل آئینی ترمیم کے حق میں فلور کراس کیا تھا۔