• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن ٹیسٹ کل، تیاریاں مکمل

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن ٹیسٹ کل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، جس کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔

پاکستان نے میچ کےلیے تین اسپنرز اور ایک فاسٹ بولر پر مشتمل وننگ کمبی نیشن کو ہی برقرار رکھا ہے جبکہ پنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو مد نظر رکھتے ہوئے انگلینڈ نے بھی تین اسپشلسٹ اسپنرز کو فائنل الیون میں شامل کیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز ایک ایک سے برابر ہے، اب فیصلہ کن معرکہ ہے، جس کےلیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ دونوں ٹیموں نے اسپنرز پر انحصار کرلیا۔ 

پاکستان کیلئے ساجد خان، نعمان علی اور زاہد محمود اصل ہتھیار ہوں گے جبکہ عامر جمال اور سلمان علی آغا بیٹنگ اور بولنگ کی دہری ذمہ داری نبھائیں گے۔

بیٹنگ آرڈر میں کپتان شان مسعود، عبداللّٰہ شفیق، صائم ایوب، کامران غلام، سعود شکیل اور محمد رضوان شامل ہیں۔

آخری پریکٹس سیشن میں پاکستان کے تو چند کھلاڑیوں نے ٹریننگ کی، البتہ انگلش ٹیم پورے ردھم میں نظر آئی۔

پچ کو مد نظر رکھتے ہوئے انگلش ٹیم میں بھی تین اسپیشلسٹ اسپنرز جیک لیچ، شعیب بشیر اور ریحان احمد کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا کہنا ہے کہ پنڈی کی وکٹ پر گھاس نہیں، دونوں ٹیمیں ٹاس جیتنے کی خواہشمند ہوں گی۔

انگلش کپتان بین اسٹوکس کہتے ہیں کہ آخری دن ٹریننگ کا طریقہ کار تھوڑا سا تبدیل کیا، لگ رہا ہے پنڈی کی پچ اسپنرز کےلیے سازگار ہوگی۔

صبح دس بجے شروع ہونے والا پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ بھی جیو سوپر براہ راست نشر کرے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید