حیدرآباد انٹر بورڈ میں نتائج میں تاخیر کے معاملے پر آئی ٹی منیجر اور ناظمِ امتحانات کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین حیدرآباد انٹر بورڈ نے آئی ٹی منیجر کا تبادلہ کر دیا ہے۔
ناظمِ امتحانات کے اختیارات ڈپٹی سیکریٹری کو تفویض کر دیے گئے ہیں۔
دونوں افسران کو نتائج کی تیاری میں کوتاہی برتنے اور غیر سنجیدہ رویے پر ہٹایا گیا۔
چیئرمین نے نتائج میں تاخیر سے متعلق 3 رکنی کمیٹی بھی قائم کر دی ہے۔