• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا تنویر سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گئے

وزیرِ صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین—فائل فوٹو
وزیرِ صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین—فائل فوٹو

پاکستان کے وزیرِ صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔

وزیرِ صنعت رانا تنویر حسین نے ریاض میں گورنر سعودی جنرل اتھارٹی اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان صنعتی ترقی کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاک سعودی مشترکہ مفادات کی تکمیل کے لیے تعاون بڑھانے پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔

ریاض میں وزیرِ صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے صنعتی ترقی کے ڈائریکٹر جنرل سے بھی ملاقات کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید