• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کی ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سعودی عرب کی جانب سے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ ملکی خود مختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ تمام فریقین تحمل اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کام کریں، عالمی برادری مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے کے لیے ذمے داریاں پوری کرے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایرانی حملوں کے جواب میں کارروائی مکمل کر لی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ تازہ حملوں میں ایران میں طے شدہ فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، اسرائیل کو درپیش فوری خطرات کو دور کر دیا گیا ہے، ایران نے ان حملوں کے جواب میں حملے کیے تو جواب دیا جائے گا۔

ادھر ایران نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی ’جارحیت‘ کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، اسرائیل کو مناسب ردِعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ تہران کے قریب 3 مختلف مقامات پر حملوں کو ناکام بنانے کے لیے فضائی دفاعی نظام استعمال کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید