• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فخر زمان کو سینٹرل کنٹریکٹ نہ دینے پر سابق اور موجودہ کرکٹرز کی حیرانگی

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

سابق و موجودہ کرکٹرز فخر زمان کے حق میں بول پڑے۔ کرکٹرز نے سوشل میڈیا پر جارح مزاج بیٹر کو سینٹرل کنٹریکٹ نہ دینے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

سابق کپتان راشد لطیف نے فخر زمان کےلیے فیض احمد فیض کا شعر لکھا، "زباں پہ مہر لگی ہے تو کیا کہ رکھ دی ہے، ہر ایک حلقۂ زنجیر میں زباں میں نے"

عثمان شنواری نے لکھا وہ فخر زمان کی زندگی کے ایک دن کو ان لوگوں پر ترجیح دیں گے جو صورتحال کو دیکھتے ہوئے وابستگیاں کرتے ہیں۔

صہیب مقصود نے لکھا کہ فخر زمان کا سینٹرل کنٹریکٹ میں نہ ہونا شاید ٹائپنگ کی غلطی ہے۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ اُنہیں یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ فخر زمان پاکستان کی وائٹ بال ٹیم میں شامل نہیں۔ پاکستان کے پاس وائٹ بال میں فخر زمان واحد ایسے کھلاڑی ہیں جو کھیل پر اپنا اثر ڈالتے ہیں۔

یاسر حمید نے سوال کیا کہ فخر زمان کے علاوہ کوئی اور رہ گیا ہے؟

واضح رہے کہ فخر زمان نے بابراعظم کو ڈراپ کرنے پر اُن کے حق میں بیان دیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے فخر زمان کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا تھا جس کا جواب فخر زمان نے دے دیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو اُن کے بیان اور فٹنس مسائل کے سبب سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔

قومی وائٹ بال فارمیٹ کے کپتان کا اعلان کرتے ہوئے اپنی پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی فخر زمان کا تذکرہ کیا۔ 

انہوں نے اعتراف کیا کہ ’فخر زمان کے ٹوئٹ کا ایشو ہے‘، تاہم ساتھ میں یہ بھی کہا کہ ’زیادہ مسئلہ فٹنس کا ہے۔‘

کھیلوں کی خبریں سے مزید